Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل والٹ کی سہولت اب پاکستان میں بھی دستیاب

Now Reading:

گوگل والٹ کی سہولت اب پاکستان میں بھی دستیاب
گوگل والٹ کی سہولت اب پاکستان میں بھی دستیاب

گوگل والٹ کی سہولت اب پاکستان میں بھی دستیاب

گوگل والٹ کی سہولت  اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔

گوگل کے مطابق گوگل والٹ صارفین کو ایک محفوظ، آسان اور مفید ادائیگی کا تجربہ فراہم کرتا ہے، اور ڈیجیٹل اشیاء مثلاً لائلٹی کارڈز اور بورڈنگ پاسز کے لیے ایک ذریعے کا کام  کرتا ہے، اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے آج ہی گوگل پلے اسٹور سے گوگل والٹ ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

گوگل میں پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر، فرحان قریشی نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جیسے جیسے مزید لوگ ڈیجیٹل لین دین کو اپنا رہے ہیں۔

فرحان قریشی نے کہا کہ گوگل والٹ ایک محفوظ، آسان اور مؤثر طریقہ فراہم کرتا ہے، جس سے صارفین ادائیگیاں کر سکتے ہیں، خریداری کر سکتے ہیں اور سفر کو مزید آسان بنا سکتے ہیں۔

فرحان قریشی  نے یہ بھی کہا کہ گوگل والٹ پاکستانی صارفین اسٹورز میں ٹیپ اینڈ پے، آن لائن شاپنگ اور سفر کے دوران اپنے بورڈنگ پاس تک فوری رسائی حاصل کر سکیں گے، جبکہ گوگل والٹ تمام ضروری معلومات کو ایک محفوظ مقام پر رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، یہ اقدام پاکستان میں مالی شمولیت کو فروغ دینے اور معاشی مواقع کھولنے میں مدد دے گا۔

Advertisement

 فرحان قریشی نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ سنگ میل گوگل کے پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل عزم کو مزید مستحکم کرتا ہے اور ملک کے ڈیجیٹل مستقبل پر ہمارے یقین کو ظاہر کرتا ہے،  صارفین اپنے گوگل ولٹ میں بورڈنگ پاسز، بس، ٹرین اور ایونٹ ٹکٹ جیسی ڈیجیٹل اشیاء شامل کرنا شروع کرسکتے ہیں۔

بینک الفلاح، بینک آف پنجاب، فیصل بینک نور، ایچ بی ایل، جاز کیش، میزان بینک اور یو بی ایل کے کارڈ ہولڈرز اپنے کارڈز گوگل والٹ میں شامل کرسکیں گے، جبکہ الائیڈ بینک، ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک، جے ایس بینک اور زین ڈیجیٹل پر بھی سہولت  جلد دستیاب ہوگی۔

مسافر اپنے باٹک ایئر اور تھائی ایئرویز کے بورڈنگ پاسز کے ساتھ ساتھ  Bookme.pk اور Sastaticket.pk کے ذریعے بک کرائے گئے ٹکٹس اور ناہید لائلٹی کارڈز کو گوگل والٹ میں شامل کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بوکھلاہٹ یا قول و فعل میں تضاد؟ بھارت نے دریائے جہلم میں معمول سے زیادہ پانی چھوڑ دیا
پاکستانی میڈیا نے جھوٹے بھارتی بیانیے کو دفن کردیا
جنگجوقوم ہیں، بھارت 10 ممالک کی حمایت حاصل کرلے تب بھی تیار ہیں، محسن نقوی
مہنگائی کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، گورنر مرکزی بینک
دل کے علاج کے لیے نئی دہلی میں مقیم فیملی کو بھی بھارت چھوڑنے کا حکم
صوبہ سندھ، ناقص نظام سیوریج اور صفائی کے سبب ملیریا کیسز میں ہوشربا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر