Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا دورہ ترکیہ؛ صدر اردوان سے اہم ملاقات متوقع

Now Reading:

وزیراعظم کا دورہ ترکیہ؛ صدر اردوان سے اہم ملاقات متوقع
وزیراعظم کا دورہ ترکیہ؛ صدر اردوان سے اہم ملاقات متوقع

وزیراعظم کا دورہ ترکیہ؛ صدر اردوان سے اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں صدر اردوان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کل ترکیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ دارالحکومت انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی و عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ قریبی اتحادی اور اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی روابط موجود ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل بھی قائم ہے جس کا ساتواں اجلاس رواں سال 12 اور 13 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔

Advertisement

ترجمان نے مزید بتایا کہ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت ترک صدر اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے کی تھی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے اور دوطرفہ شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے فروغ کی ایک اور مضبوط علامت ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فضائیہ کا تاریخی کارنامہ، بھارت کے ڈاسو اوراگان طیارے کو انٹرسیپٹ کیے جانے کے 60 برس مکمل
نیا اسلامی سال کب شروع ہوگا؟ سپارکو نے تاریخ بتادی
کوئٹہ: مغربی بائی پاس پر بس میں آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی
پاکستان کا مشرق وسطی میں سیکورٹی کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش
مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم سے قطری و سعودی سفیروں کی اہم ملاقاتیں
ایران اسرائیل سیز فائر، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر