
نائب وزیراعظم دورہ افغانستان مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ افغانستان مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج صبح ایک روزہ دورے پر قابل پہنچے، جہاں ڈاکٹر محمد نعیم وردگ ڈپٹی وزیر خارجہ، مفتی نور احمد، ڈی جی وزارت خارجہ، فیصل جلالی، چیف آف اسٹیٹ پروٹوکول نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔
اس موقع پر افغانستان میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن سفیر عبید الرحمان نظامانی اور سفارت خانے کے افسر بھی موجود تھے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی افغان وزارت خارجہ آمد پر افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے استقبال کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم مذاکرات، تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دورے سے وطن واپس پہنچے پر نائب وزیر اعظم نے بتایا کہ افغان عبوری وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقات مفید رہی، افغان حکام سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پربات چیت ہوئی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھرپور مہمان نوازی پر افغان قیادت کے مشکور ہیں، دورے میں تجارت کے فروغ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی جب کہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News