Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر کی کاروباری برادری پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی

Now Reading:

ملک بھر کی کاروباری برادری پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بیک وقت ہونے والی اعلیٰ سطحی پریس کانفرنس میں پاکستان کی کاروباری برادری نے پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی بحران میں فوج کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔

ثاقب فیاض مگوں نے بھارت کی جانب سے گیدڑ بھپکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا کی دھمکیوں سے پاکستان کی کاروباری برادری خوفزدہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کے سامنے ٹریڈ اور معاشی مفادات کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔

ایف پی سی سی آئی کے پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی پانچ بہترین افواج میں شامل ہے اور انڈیا کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کی افواج ہر وقت تیار ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں: چھوٹے تاجروں پر فکسڈ ٹیکس ایک اچھا اقدام ہے، صدر ایف پی سی سی آئی

ڈاکٹر گوہر اعجاز، سابق وفاقی وزیر برائے کامرس نے مزید کہا کہ پاکستان کی دفاعی طاقت کے حوالے سے عالمی سطح پر کوئی شک و شبہ نہیں ہے اور ہم اپنی فوج کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

اس کے علاوہ، ایف پی سی سی آئی کے دیگر نمائندوں نے بھی انڈیا کی جارحیت کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا۔

 زین افتخار چودھری، ریجنل چیئرمین و نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ وہ پاک فوج کے ساتھ ہر قدم پر ہیں۔

جبکہ امان پراچہ، نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے بھارت کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل دہشتگرد انڈیا خود ہے۔

عبدالمہیمن خان، ریجنل چیئرمین و نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور زبیر طفیل، سابق صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ ہم انڈیا کو پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کا 36 ارب روپے کے نئے اضافی ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ
ای کامرس اور ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کے معاملات پر غور
سوزوکی آلٹو 2025 کی جدید قیمت میں حیران کن کمی؛ بجٹ 2025-26 خاص اپڈیٹ
ٹويوٹا خریدار ہوشیار، جولائی سے گاڑیاں ہو رہی ہیں مہنگی، قیمت جانیے
ماہانہ 1 لاکھ تک تنخواہوں والوں کے لیے خوشخبری، آئی ایم ایف مان گیا
پاکستان میں آٹو فنانسنگ مئی 2025 میں 271 ارب روپے تک پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر