Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا آبی پروپیگنڈا بھی بے نقاب ہو گیا، دریائے چناب پوری روانی سے رواں دواں

Now Reading:

بھارت کا آبی پروپیگنڈا بھی بے نقاب ہو گیا، دریائے چناب پوری روانی سے رواں دواں
ایسے دعوے نہ صرف غیر حقیقی ہیں بلکہ بھارتی حکومت کے منفی عزائم کو ظاہر کرتے ہیں

ایسے دعوے نہ صرف غیر حقیقی ہیں بلکہ بھارتی حکومت کے منفی عزائم کو ظاہر کرتے ہیں

پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے سے متعلق بھارتی جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔

پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے سابق سینئر وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ نے دریائے چناب کے کنارے دورہ کیا اور ویڈیو پیغام کے ذریعے دنیا کو زمینی حقائق دکھا دیے۔

سائرہ افضل تارڑ نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے دریائے چناب اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ رواں دواں ہے، اور کسی میں مجال نہیں کہ پاکستان کے حق کا پانی روک سکے۔

مزید پڑھیں: جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

انہوں نے بھارتی پروپیگنڈے کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے دعوے نہ صرف غیر حقیقی ہیں بلکہ بھارتی حکومت کے منفی عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا پانی روکنے کے دعویداروں کے پاس نہ ایسی صلاحیت ہے اور نہ ہی ہمت۔ انہوں نے پاکستانی قوم کی دعاؤں اور اللہ کی مہربانی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دریا اسی طرح بہتے رہیں گے، انشاء اللہ۔

سائرہ افضل تارڑ نے واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے سرحدی اور آبی جارحیت کے کسی بھی اقدام کا پاکستان بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، اور قوم ہر محاذ پر اپنی خودمختاری اور پانی کے تحفظ کے لیے متحد ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کا بڑا معاشی فیصلہ؛ آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس ہدف میں ریکارڈ اضافہ
آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر یوم تشکر، وطن کے محافظوں کو قوم کا سلام
علماء و مشائخ کونسل کا آج یوم امن و یوم تشکر منانے کا اعلان
وزیراعظم کا کامرہ میں پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ، افواج پاکستان کی شجاعت کو سراہا
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، زخمیوں کی عیادت
ڈی جی آئی ایس پی آر کا دو ٹوک اعلان، جوابی وار بے رحمانہ ہو گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر