
دنیا میں انسانوں کی بدترین جگہوں میں کراچی کا چوتھا نمبر ہے، مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دنیا میں انسانوں کی بدترین جگہوں میں کراچی کاچوتھانمبرہے میئروزیراعلیٰ توموجودہیں لیکن حال سامنےہے۔
وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے جناح یونیورسٹی ویمن کادورہ کیا، اور یونیورسٹی انتظامیہ سےملاقات کی۔
مصطفیٰ کمال نےجناح یونیورسٹی میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں میئربناتواس یونیورسٹی کاڈاکیومنٹس نہیں تھے،اس یونیورسٹی کی ساری ڈاکیومنٹس اللہ نے ہمارے ہاتھوں سےکرائی، ہماری بچیاں معاشرےکوپروان چڑھانے کا انسٹیٹیوشن ہیں، اللہ نےجورول رکھاہےوہ اس معاشرے کی تربیت میں نمایاں ہے۔
وفاقی وزیرصحت کا کہنا تھا کہ اس زمانےمیں کردارکی اہمیت کم ہوگئی ہے، کرداراگرنہیں ہےتوکچھ بھی نہیں ہے، بہت اچھے ڈاکٹر ہوسکتے ہیں لیکن کردارنہیں توکچھ بھی نہیں، آج جوتباہی ہے وہ کردارکے نہ ہونےسےہے۔
مصطفی کمال نے کہا کہ اللہ نے پیغمبری دینےسےقبل 40 سالوں تک حضورﷺ کاکرداربنایا۔
وفاقی وزیرصحت نے یہ بھی کہا کہ سیاستدان آسمان سے تارے توڑکرلانےکی بات کرتےہیں، اللہ انسان کوطاقت دے کراس کا ظرف آزماتاہے۔
مصطفی کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں سیاستدان ہوں اکثرلوگوں میں جاتاہوں، میرا ماننا ہے اگرکردارنہیں توکوئی ایم پی اے، ایم اے این ہےتوکوئی فائدہ نہیں، مجھےرب نے میئر بننےسےقبل ایم پی اے بنایا، پہلی بارآئی ٹی کاوزیربنا، 14سال پہلےاللہ نے مجھے سینیٹر بنایا۔
وفاقی وزیرصحت نے کہا کہ میں نے 30ہزار کروڑشہرکی ترقی پرخرچ کیے، کوئی کرپشن کاالزام نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News