Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین پاکستان فارما مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کی قیادت میں وفد کی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات

Now Reading:

چیئرمین پاکستان فارما مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کی قیادت میں وفد کی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات

چیئرمین پاکستان فارما مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی۔

 ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات کا مقصد حکومت اور قومی دوا ساز صنعت کے درمیان تعاون کو فروغ دینا تھا۔ وفد نے ادویہ سازی کے شعبے کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور برآمدات میں ہونے والے اضافے سے متعلق بریفنگ دی۔

وفد نے وفاقی وزیر صحت کو بتایا کہ جولائی 2024 کے بعد ادویات کی برآمدات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت کی ڈی ریگولیشن پالیسی کے باعث کاروباری ماحول میں استحکام آیا ہے اور ادویات کی قلت کی شکایات بھی ختم ہو چکی ہیں۔

مارکیٹ میں دستیاب 90 فیصد ادویات مقامی طور پر تیار کی جا رہی ہیں جو برآمدات کے لیے بھی موزوں ہیں۔

Advertisement

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ملاقات کے دوران صحت کے نظام سے متعلق اپنا وژن پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ہیلتھ سسٹم میں ایسا دن نہیں آئے گا جب ریاست تمام مریضوں کو علاج کی مکمل سہولیات فراہم کر سکے۔

بنیادی مراکز صحت اور ریفرل سسٹم کی عدم موجودگی کے باعث بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے، جبکہ ستر فیصد مریض جو بنیادی مراکز صحت کا رخ کرنا چاہیے، وہ براہ راست بڑے ہسپتالوں میں علاج کے لیے آتے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے موجودہ نظام کی بہتری کے لیے ٹیلی میڈیسن کو ناگزیر قرار دیا۔ ان کے مطابق، 80 فیصد سے زائد آبادی ٹیکنالوجی استعمال کر رہی ہے اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت ٹیلی میڈیسن کے ذریعے ہسپتالوں کا بوجھ کم کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال  نے فارما انڈسٹری کو اس نظام کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔

Advertisement

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نادرا کے تعاون سے شناختی کارڈ نمبر کو ایم آر نمبر کے طور پر استعمال کیا جائے گا، جبکہ مستقبل میں گھروں کی دہلیز پر ڈاکٹر اور دوا پہنچانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لیے انہوں نے کیو آر کوڈ سسٹم کے نفاذ کی تجویز دی تاکہ محفوظ، مؤثر، معیاری اور سستی ادویات عوام تک پہنچ سکیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ یہ وزارت میرے لیے پھولوں کی سیج نہیں بلکہ ایک امتحان ہے، اور میں اس میں کامیابی سے گزرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شدید گرمی کے سبب کراچی میں جلدی امراض سراٹھانے لگے
وزن کم کرنا ہو یا صحت کا حصول، آلو کے فوائد آپ کو حیران کر دیں گے
کوئٹہ میں کانگو کا ایک اور مریض رپورٹ، تعداد 4 ہوگئی
دماغی پروٹین بھی ذہنی امراض کا سبب بن سکتا ہے، طبی ماہرین
کراچی میں پھیپھڑوں کی پُراسرار بیماری پھیلنے کی وجہ کیا ہے؟ جانیے
کئی برس قبل امراض جگر کی درست پیش گوئی کرنے والے پروٹین دریافت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر