
پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لئے فضائی حدود بند کردی، نوٹم جاری
کراچی: پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لئے فضائی حدود بند کرنے کا نوٹم جاری کردیا۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لئے فضائی حدود بند کرنے کا باقاعدہ نوٹم جاری کردیا ہے۔
خیال رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام بھارتی ایئرلائنز کے لئے پاکستان کی فضائی حدود فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
علاوہ ازیں بھارت کے ساتھ ہرقسم کی تجارت معطل کرنے اور واہگہ بارڈر بھی فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ علاقائی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بھارت کےشہریوں کو دی گئی سارک ویزا اسکیم معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ سکھ یاتریوں کے علاوہ سارک ویزے پر موجود تمام بھارتیوں کو 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ بھارتی ہائی کمیشن میں موجود دفاعی اتاشی، نیول اور ایئرایڈوائزر غیرپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نا پسندیدہ قرار دیے گئے بھارتی ہائی کمیشن کے افراد کو 30 اپریل تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ کم کرکے 30 افراد تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News