
بھارتی مہم جوئی کا پوری طاقت سے دفاع کریں گے، وزیر اعظم کا انتونیو گوتریس سے رابطہ
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے گفتگو میں کہا کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں ملکی سالمیت کاپوری طاقت سے دفاع کریں گے۔
وزیراعظم کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران جنوبی ایشیا سمیت خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان پر بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کی کوشش کو مسترد کردیا ہے۔
دوران گفتگو شہباز شریف نے کہا کہ پہلگام واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارتحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جب کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمارقربانیاں دی ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کے غیرقانونی اقدامات ناقابل قبول ہیں، پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے اور کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں ملکی سالمیت کا پوری طاقت سے دفاع کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News