
خواجہ آصف/فائل فوٹو
خواجہ آصف نے صنعتکاروں کو ویزہ حصول میں مشکلات کی بڑی وجہ بھیک مانگنے والوں کو قرار دے دیا۔
وزیردفاع خواجہ آصف اوروزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کوویزہ مسائل کی بڑی وجہ فقیروں کی بھرمارہے، جو بیرون ملک جاکر بھیک مانگتے ہیں۔
اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ خواجہ آصف کو تجویزدےرکھی ہے سیالکوٹ کوڈویژن بنایاجائے، شہراقبال خوابوں کوحقیقت میں بدلنےکی مہارت رکھتا ہے.
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے کہا کہ کوئی بھی ملک امن کے بغیرترقی نہیں کرسکتا، جس ملک میں سیاسی عدم استحکام ہووہاں ترقی نہیں ہوسکتی، کسی بھی پالیسی کوکامیابی کے لیے 10 سال کاتسلسل چاہیے۔
احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نےجوجنگیں لڑیں وہ غیروں کی تھیں، جاپان میں 70سال سے ایک ہی جماعت برسراقتدارہے، جن ممالک نےترقی کی اس کی رجیم کو10،10ال کا تسلسل ملا۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے کہا کہ 2000 میں بھارت ان پالیسیوں پرعمل کرتےہوئےہم سے آگے نکل چکا، اگرآپ خودکوجدیددورکےمطابق نہیں بدلیں گےتوکامیاب نہیں ہوں گے، خود کوتبدیلیوں کے ساتھ لیکرچلنا وقت کی ضرورت ہے، ہم 3 اڑانیں کریش کرچکے ہیں اب چوتھی اڑان پرکھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News