ملکی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا
ملکی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا لگ گیا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق مارچ میں غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ 16.66 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے، مارچ میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 57 کروڑ 61 ہزار ڈالر رہا، گزشتہ سال مارچ میں غزائی اجناس کی برآمدات 69 کروڑ 13 لاکھ ڈالر تھیں۔
دستاویز کے مطابق مارچ میں چاول کی برآمدات میں 33.64 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مارچ میں چاول کی برآمدات کا حجم 27 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ گزشتہ سال مارچ میں ملکی چاول کی برآمدات 41 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی تھیں۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ رواں برس مارچ میں ملکی پھلوں کی برآمدات میں سالانہ 20.91 فیصد کی کمی ہوئی، ایک ماہ میں پھلوں کی برآمدات کا حجم 1 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ گزشتہ سال مارچ میں پھلوں کی برآمدات 1 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی تھیں۔
اسی طرح مارچ میں سبزیوں کی برآمدات میں سالانہ 13.31 فیصد کی کمی ریکارڈ، ایک ماہ میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم 5 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
جاری کردہ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 9 ماہ میں غذائی اجناس برآمدات میں 1.62 فیصد کا معمولی اضافہ نوٹ کیا گیا، جبکہ جولائی تا مارچ غذائی اجناس کی برآمدات کا مجموعی حجم 5 ارب 75 کروڑ ڈال رہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
