Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں بھارتی ٹیررفنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد پیش کردیے

Now Reading:

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں بھارتی ٹیررفنڈنگ کے ناقابل تردید شواہد پیش کردیے
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں بھارتی ٹیرر فنڈنگ کے آڈیو شواہد پیش کردیے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں بھارتی ٹیرر فنڈنگ کے آڈیو شواہد پیش کردیے

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان میں دہشت گردی کے لئے بھارتی فنڈنگ کے ناقابل تردید  آڈیو اور ویڈیو شواہد پیش کردیے۔

اہم پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے اور الٹا پاکستان پر ہی بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے، بھارت معصوم شہریوں اور فوج پر حملے کے لئے دہشتگردوں کو بارود فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کوایک ہفتہ گزر گیا مگر بھارت کی جانب سے زبانی جمع خرچ کی جارہی ہے اور آج تک ثبوت پیش نہیں کیے گئے جب کہ ہمارے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ سکھوندر سنکھ نے بارودی مواد حاصل کرنے کےلئے دہشتگرد کو لوکیشن بھی بھیجی ، دہشت گرد مجید نے بھمبر کے علاقے برنالہ سے بارودی مواد حاصل کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بھمبر واقعے میں پاک فوج کے 3 جوان زخمی ہوئے تھے، اس کارروائی کے لیے دہشتگرد کو ایک لاکھ 80 ہزارروپے دیے گئے، دہشت گرد کے گھر سے ایک بھارتی ساختہ ڈرون بھی  پکڑا گیا اور  10 لاکھ روپے بھی برآمد کیے گئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ برنالہ کے بعد دہشت گرد مجید کو جہلم بس اسٹینڈ کو ٹارگٹ کرنے کا ہدف دیا گیا، معصوم شہریوں کونشانہ بنانے کیلئے جہلم بس اسٹینڈ کا ہدف چنا گیا، دہشت گرد مجید نے جہلم بس اسٹینڈپرکارروائی کیلئے ایک لاکھ روپے ایڈوانس وصول کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ جہلم بس اسٹینڈ سے دہشت گرد عبدالمجید کوڈھائی کلو بم سمیت پکڑ لیا گیا،دہشت گرد کے بھارتی ہینڈلرز کی وٹس اپ چیٹ بھی پکڑی گئی،اس سے 2 موبائل فونز برآمد ہوئے، اس کے موبائل ڈیٹا کا فارنزک جاری ہے ، دہشت گردمجید  کے ہینڈلرکا نام سکھوندرسنگھ ہے جو بھارتی فوج میں صوبیدار ہے ،عبدالمجید کو جہلم میں دھماکے کے لیے 6 لاکھ روپے دیے گئے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے  بتایا کہ ایک اورکارروائی میں دہشت گردنے ہیڈمرالہ کےقریب سے بارودی موادحاصل کیا،جلال پورجٹاں کےقریب دہشت گردی کی کارروائی میں4 جوان شہیدہوئے،کارروائی کےلیےدہشت گردمجیدکو6لاکھ روپے دیے گئے،18مارچ کوکوٹلی سےتیسری کارروائی کیلئےدہشت گرد نے مشکوک بیگ کےذریعے2بم حاصل کیےتھے،کوٹلی میں کارروائی کیلئے دہشت گرد مجیدکو60ہزارروپےدیےگئے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دہشتگرد مجید سے  متعدد چیٹس برآمد ہوئیں،وہ بھارتی ہینڈلرز سے رابطے میں تھا، عبدالمجید نے ملک میں دہشت گردی کی 47 کارروائیاں انجام دیں اور رقوم وصول کیں، کوٹلی میں کارروائی کے لیے اسے 60 ہزار روپے دیے گئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کےلئے میجر سندیب ورما نے دہشتگرد کو پیسے دیے،میجر سندیپ ورما نے کال میں اعتراف کیا کہ لاہور سے بلوچستان تک دہشتگردی کررہے ہیں ،میجرسندیپ نے دہشت گرد کوبارودی مواد استعمال کرنے کا طریقہ بھی بتایا ، مقبوضہ کشمیر کے علاقے نوشہرہ میں میجر سندیپ ہی سب کچھ کروا رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاکہ دہشت گرد مجیداورمیجرسندیپ ورماکےدرمیان کال میں دہشت گردی کی جگہوں کاتعین کیاگیا۔ میجر سندیپ ورما کا کہناتھا کہ وہ  پرہجوم جگہوں پردہشت گردکارروائیاں کرناچاہتاہے،زیادہ سے زیادہ پاکستانی شہریوں کوہلاک کرناہماراہدف ہے۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پیسوں کےعوض دہشت گردکارروائیاں سالوں پرمحیط ہیں،یہ ٹیلی فون کال ثبوت ہے کہ بھارت سےدہشت گردی کے لئے بھارتی فنڈنگ کیسے کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فتنہ الخوارج اپنے بھارتی آقاؤں کے اشاروں پرکارروائیاں کررہےہیں،بھارت کی تمام ترسازشوں کے آگے قوم سیسہ پلائی دیوارکی طرح کھڑی ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران شرکا کو اسکرین پر4 بھارتی دہشت گردوں کی شناخت دکھائی ،ان میں حاضر سروس میجرسندیب ورما جس کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے وہ غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہے۔ دوسرا صوبیدار سکھوندر ہے، تیسرا حوالدار امت  ہے،اسکرین پر چوتھا ایک آرمی افسربھی دکھایا جو بھارتی فوج کے یونیفارم میں ملبوس تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِ پاکستان کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، بھارتی جارحیت میں زخمی جوانوں کی عیادت
سندھ طاس معاہدے میں اسے معطل کرنے کی گنجائش نہیں،ترجمان دفترخارجہ
کراچی میں خاندانی رشتے شرمندہ، باپ کے قاتل نکلے اپنے ہی بیٹے
مودی سن لے، بلوچستان پاکستان کا ہراول دستہ ہے، سرفراز بگٹی کا دوٹوک اعلان
پاک بھارت کشیدگی پر ویبنار، عالمی ماہرین اور سفیروں کی رائے
کوئٹہ میں جشن فتح ریلی پر حملہ؛ ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر