
وزیراعلیٰ پنجاب ترک خاتون اوّل کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف ترک خاتون اوّل ایمنہ اردوان کی خصوصی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف چوتھی اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کی تین روزہ تقریب میں شریک ہوں گی، جبکہ ترکیہ کی خاتون اوّل ایمنہ اردوان نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کوانا طولیہ ڈپلومیسی فورم سے خصوصی خطاب کی دعوت بھی دی ہے۔
ترکیہ کی خاتون اول کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اعزاز میں خصوصی ثقافتی تقریب ”اناطولیہ“بھی منعقد ہوگی۔
ترک خاتون اوّل ایمنہ اردوان نے کہا کہ مجھے اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں آپ کی شرکت سے بے حد خوشی ہوگی، امید ہے کہ آپ اناطولیہ کانفرنس میں میزبانی کا شرف ضرور عطا کریں گی۔
منتظم ترک وزارت خارجہ کے منتظم نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مریم نوازشریف کی اے ڈی ایف 2025 میں شرکت گرانقدر ثابت ہوگی۔
رواں برس انا طولیہ ڈپلومیسی فورم کا عنوان ”منقسم دنیا میں سفارتی روابط کی بحالی“ ہوگا، جبکہ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، ممتازسفارتکاروں، رائے عامہ کے لیڈرز اورچیدہ چیدہ شخصیات شریک ہوں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز اناطولیہ کانفرنس کے دوران اے ڈی ایف لیڈرز پینلز میں شرکت کریں گی، اسکے علاوہ وہ اے ڈی ایف ٹاکس اور اے ڈی ایف راؤنڈز کا بھی حصہ ہوں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ”منقسم دنیا میں مستقبل کی تشکیل او ر علم سے تبدیلی کی طاقت“کے عنوان سے خصوصی خطاب کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News