Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی، ن لیگ میں کشیدگی؛ حکومت کا ایک بار پھر اعلیٰ سطحی رابطہ

Now Reading:

پیپلز پارٹی، ن لیگ میں کشیدگی؛ حکومت کا ایک بار پھر اعلیٰ سطحی رابطہ
پیپلز پارٹی، ن لیگ میں کشیدگی؛ حکومت کا ایک بار پھر اعلیٰ سطحی رابطہ

پیپلز پارٹی، ن لیگ میں کشیدگی؛ حکومت کا ایک بار پھر اعلیٰ سطحی رابطہ

پیپلز پارٹی، ن لیگ میں کشیدگی، حکومت نے پیپلزپارٹی سے ایک بار پھر اعلیٰ سطحی رابطہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع نے تصدیق کی کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کو پرکشش  آفرز کی ہیں، تاہم پی پی نے حکومت کی تمام  پیشکشیں مسترد کرتے ہوئے آفرز کے  بجائے سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی پی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے کینالز لنک کے مطالبہ سے پیچھے ہٹنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نہروں کا فیصلہ واپس لینا پی پی کا یک نکاتی مطالبہ ہے، پیپلزپارٹی نہروں کے مطالبہ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے بھاری فنڈنگ کی آفرز کرتے ہوئے سکھر موٹروے کیلئے فنڈز فراہمی کی یقین دہانی کرائی، اس کے علاوہ سندھ، بلوچستان کے منصوبے پی ایس ڈی پی میں لینے کی آفر بھی کی۔

پیپلزپارٹی نے حکومت کو جواب میں کہا کہ  جینا مرنادریائے سندھ  کے ساتھ ہے، جبکہ پی پی اٹھارہ اپریل سے سڑکوں پر دمادم مست قلندر کرے گی، حکومت نے مجبور کیا تو فیصلے سڑکوں پر عوام کے ساتھ ہوں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کی اہم شخصیت نے نوید قمر سے رابطہ کر کے ملاقات کی درخواست کی، جس کے بعد پیپلزپارٹی اور ن لیگی وفد کی ملاقات پارلیمنٹ ہاوس میں ہوئی جو کہ بے نتیجہ رہی تھی۔

ملاقات میں ن لیگ نے پی پی کو تحفظات دور کرنے کی ایک بار پھر یقین دہانی کراتے ہوئے پارلیمان کی کارروائی میں تعاون، قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی میں حمایت اور کورم میں تعاون کی اپیل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل سے فرار قیدیوں میں سے ایک اور مفرور نے خود گرفتاری دے دی
سندھ کا بجٹ 2025-26 پیش؛ تنخواہوں اور تعلیم کے بجٹ میں بڑا اضافہ
وزیر اعظم کی ہدایت؛ ایران میں پھنسے پاکستانی زائرین کی بحفاظت واپسی کے لیے ہنگامی اقدامات شروع
صدر مملکت کی ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت؛ عالمی برادری فوری اقدامات کرے، وزیراعظم
اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں، اسحاق ڈار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر