
سیاست سے بڑی کوئی عبادت نہیں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سیاست سے بڑی کوئی عبادت نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ہونہار اسکالرشپ، لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کولوگ براسمجھتے ہیں، سیاست عوامی خدمت کا نام ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ساڑھے 12 لاکھ مزدوروں کو3 ہزارروپے ماہانہ ملیں گے، ایک فیصلے سےلاکھوں لوگوں کا بھلاہوتا ہے، اسکالرشپس، لیپ ٹاپ اصل میں بہانہ ہے مجھےبچوں سے ملنےآناہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہناتھا کہ لیپ ٹاپ اوراسکالرشپس محنت کا وہ ثمر ہے جوآپ کاحق ہے، صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مستقبل روشن ہے، ایک بھی لیپ ٹاپ میرٹ کےبغیرنہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی تیز ترین ‘بلٹ ٹرین’ چلانے کا فیصلہ
مریم نواز نے کہا کہ ہم ہرسال ایک لاکھ لیپ ٹاپ طلبا کودیں گے، میں آپ کی ماں کی طرح ہوں، تمام خوابوں کوپوراکروں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ جیل میں تھی مجھےمیری والدہ کےانتقال کی خبر ملی، ڈیتھ سیل میں رہی ہوں لیکن کبھی ہمت نہیں ہاری، ہم سب افواج پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں، سرحدوں پرکشیدگی ہے، آپ نےڈرنا نہیں، بہادری سےمقابلہ کرنا ہے۔
مریم نوازنے کہا کہ ہر چیز کا بہادری سے مقابلہ کرنا ہے، ہمیں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کا ساتھ نہیں دینا، جوقوم کوغلط پیغام دےاس کا ساتھ نہیں دینا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News