
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے بلاول بھٹو زرداری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کی خواہش کی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کو عید الفطر کی خوشیوں کی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے آصف علی زرداری کی بیمار پرسی کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News