Advertisement

اوورسیز کنونشن سے آرمی چیف کا ولولہ انگیز خطاب؛ ہال ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گوتجتا رہا

اوورسیز کنونشن سے آرمی چیف کا ولولہ انگیز خطاب؛ ہال ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گوتجتا رہا

اوورسیز کنونشن سے آرمی چیف کا ولولہ انگیز خطاب؛ ہال ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گوتجتا رہا

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے ولولہ انگیز خطاب کیا جس دوران ہال ’’پاکستان زندہ باد اور پاکستان کا مطلب کیا‘‘ کے نعروں سے گونجتا رہا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے ولولہ انگیز اور پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو بھرپور انداز میں سراہا۔

انہوں نے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں بلکہ وہ روشنی ہیں جو پوری دنیا میں پاکستان کا چہرہ روشن کرتی ہے۔ برین ڈرین کی باتیں کرنے والے جان لیں کہ یہ دراصل ’’برین گین‘‘ ہے کیونکہ اوورسیز پاکستانی اپنی صلاحیتوں سے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بڑھا رہے ہیں۔

خطاب کے دوران جنرل عاصم منیر نے فتنہ الخوارج، بلوچستان میں جاری دہشت گردی، سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ استعمال، مسئلہ کشمیر اور غزہ پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ انہوں نے بلوچستان کو پاکستان کی تقدیر اور ’’ہمارے ماتھے کا جھومر‘‘ قرار دیا۔

Advertisement

انہوں نے خبردار کیا کہ جو عناصر سیکیورٹی اداروں میں بغاوت کو ہوا دیتے ہیں وہ دراصل پاکستان کے دشمن ہیں۔ جب تک اس ملک کے غیور عوام افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ جس ریاست کے تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق کام کریں، اسے ’’ہارڈ سٹیٹ‘‘ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے دو قومی نظریے اور پاکستان کی اصل کہانی نئی نسل کو بتانے کی اہمیت پر زور دیا۔

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے غزہ کے مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کا دل ہمیشہ غزہ کے مظلوموں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی فخر اور وقار کے ساتھ کریں، ہمیں امید نہیں چھوڑنی اور مایوس نہیں ہونا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version