پالیسی ریٹ میں کمی سےکاروبار میں استحکام آرہاہے، وفاقی وزیرخزانہ
وفاقی وزیرخزانہ محمد اونگزیب نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سےکاروبار میں استحکام آرہاہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اونگزیب نے لاہور میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ تاجروں کےمسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے، گوجرانوالہ ایکسپوکودنیا بھرکے تاجروں نےسراہا، جبکہ سیالکوٹ چیمبرپورےپاکستان کےتاجروں کیلئےکامیابی کی مثال ہے۔
محمد اونگزیب نے کہا کہ تاجروں کا ملک کی ترقی میں کلیدی کردارہے، صنعت کی ترقی ملکی ترقی کاباعث ہے۔
وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ ہمارا کام ہے چیمبرز میں جا کر آپ کے مسائل سننا اور انکا حل نکالنا، آپ کے جائز مسائل حل ہونے چاہیے، انڈسٹری کی ترقی کے کیے مل کر کام کرنا ہوں گے۔
محمد اونگزیب کا یہ بھی ہےکہ میں پرائیویٹ سیکٹر میں کام کر چکا ہوں، میں آپ کی مشکلات سے باخوبی واقف ہوں، ملک میں معاشی استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں، ہمارا اصل مقصد عام آدمی کو فائدہ پہنچانا ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر دالوں، چینی اور دیگر اشیا کی قیمتوں کو دیکھ رہے ہیں، افراط زر نیچے آنے کا فائدہ عام آدمی کو ہونا چاہیے۔
وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، ہمیں اپنی برآمدات میں اضافے کے لیے کام کرنا ہے، مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے، ہر سیکٹر کو برآمدات کرنا ہونگی، جبکہ ہم درست سمت کی جانب گامزن ہیں۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ریکوڈک کا پروجیکٹ بہت اہم ہے، بلوچستان کا یہ پروجیکٹ ہمارا خواب ہے، یہ پہلا پروجیکٹ ہے جس میں را میٹیریل دیں گے، انڈونیشیا کی پچھلے سال نکل کی ایکسپورٹ بائیس بلین ڈالر تھی، جبکہ دو ہزار اٹھائیس کے بعد ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
