
جنگجوقوم ہیں، بھارت 10 ممالک کی حمایت حاصل کرلے تب بھی تیار ہیں، محسن نقوی
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ سنو! ہم جنگجو قوم ہیں، بھارتی نہیں ہیں، بھارت10 ملکوں کی حمایت حاصل کرلے تب بھی ہم تیارہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جنگ چھڑی تو پاکستان بھارت سے بھی زیادہ تیار ہے، پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، اس واقعے کی شفاف تحقیقات کامطالبہ کرتے ہیں، پاکستان مکمل تعاون کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ چاہتے ہیں نہ کسی دہشت گرد کی حمایت کرتے ہیں، مختلف علاقوں سے 7 دیسی ساختہ بارودی سرنگیں پکڑی گئی ہیں، دہشت گردی مختلف علاقوں میں حملے کرنا چاہتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملکی تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں، جعفرایکسپریس واقعہ کی بھی غیر جانبدارتحقیقات کی جائیں،ثبوت پیش کرینگے،کالعدم بی ایل اے کے عہدیدار جس سے مل رہےہیں ہمیں سب پتاہے۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ پہلگام واقعہ بے نقاب ہوچکا، واقعے کے چندلمحوں بعد ہی ایف آئی آر کا اندراج سوالیہ نشان ہے،بھارت دنیا بھرمیں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کبھی مذمت نہیں کی،پاکستان مسئلہ کشمیرسےمتعلق اپنےمؤقف سےکبھی پیچھےنہیں ہٹےگا،سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق مسئلہ کشمیرحل کیاجائے۔
وزیر داخلہ نے دعویٰ کیاکہ بلوچستان اور کے پی کے سمیت پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گردی میں بھارت اور’’را‘‘ملوث ہے،ہمارے پاس اس کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں،پاکستان کی معاشی ترقی بھارت کو ہضم نہیں ہورہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News