Advertisement

او جی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابی، سنجھورو بلاک میں پیداوار بحال

او جی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابی، سنجھورو بلاک میں پیداوار بحال

او جی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابی، سنجھورو بلاک میں پیداوار بحال

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں واقع سنجھورو بلاک کے چک 2-2 کنویں سے پیداوار بحال کردی.

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیل و گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہوا ہے جو توانائی کے شعبے میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ چک 2-2 کنویں سے یومیہ 115 بیرل خام تیل، 70 لاکھ مکعب فٹ گیس اور 21 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل ہو رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کنویں سے حاصل شدہ گیس کو ایس ایس جی سی ایل نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے جس سے مقامی سطح پر گیس کی دستیابی میں بہتری آئے گی۔

ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل بطور آپریٹر چک 2-2 کنویں میں62.50  فیصد کی حصہ دار ہے جبکہ جی ایچ پی ایل 22.50 فیصد اور اورینٹ پیٹرولیم 15 فیصد کی شراکت دار ہیں۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ اس منصوبے کی بحالی اور پیداوار میں اضافہ توانائی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوگا جو ملک میں تیل و گیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

او جی ڈی سی ایل کا مزید کہنا ہے کہ کمپنی جدید تکنیکی مہارتوں کو بروئے کار لا کر تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار میں مزید اضافے کے لیے پُرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version