Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم اور صدرِ امارات کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعاون پر تبادلہ خیال

Now Reading:

وزیراعظم اور صدرِ امارات کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعاون پر تبادلہ خیال
پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر و ابوظہبی کے حکمران، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور امن کی کوششوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار پر دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، اور ہم اس برادرانہ تعلق کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور اسی مقصد کے تحت حالیہ دنوں میں بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔

انہوں نے افہام و تفہیم اور مذاکرات کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Advertisement

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی یو اے ای کے صدر کو عید کی مبارکباد، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

تاہم وزیراعظم نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے سندھ طاس معاہدے کو ایک اہم علاقائی معاہدہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان اس معاہدے کی کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی یا چیلنج کو قبول نہیں کرے گا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین قریبی، گرمجوش اور برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کے میدان میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کو باہمی فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں ڈھالنے کے عزم کا اعادہ کیا، جو دونوں اقوام کی ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنے گا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کی جانب سے امن کے قیام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا اور جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔

Advertisement

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ متحدہ عرب امارات جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کی بحالی کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران اسرائیل جنگ کے براہ راست اثرات پاکستان تک آن پہنچے
بجلی کا بم گرانے کی تیاری: بجلی کے بلوں میں سرچارج کی حد 10فیصد سے بڑھانے کی منظوری
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری؛ پی ٹی اے کا مفت انٹرنیٹ اور منٹس کا اعلان
میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے، مریم نواز
بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل
پاک-ازبک وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو؛ دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر