Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

Now Reading:

وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
جبری نقل مکانی عالمی چیلنج بن چکی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کسانوں کو آسان شرائط پر زرعی قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں زرعی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے بنائے گئے ورکنگ گروپ کی جانب سے تجاویز پیش کی گئیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرعی خودکفالت کے حصول کے لیے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، معیشت کی فوری ترقی کیلئے زرعی شعبے کی وسیع استعداد کو بروئے کار لائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے، کسانوں کو آسان شرائط پر زرعی قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ملکی پیداوار بڑھانے کیلئے زرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کی جائے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ پائیدار اور طویل مدتی  زرعی صنعتی ترقی کی  پالیسی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں زراعت کے ساتھ ساتھ جنگلات کو بھی فروغ ملے جو کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

شہباز شریف نے ہدایت دی کہ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے متعلقہ فریقین کی مشاورت سے مربوط حکمت عملی بنائی جائے اور اس سلسلے میں صوبوں سے مشاورت بھی یقینی بنائی جائے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نے زرعی شعبے کے حوالے سے نیشنل ایگری انوویشن پلان پیش کرنے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زرعی بیجوں کے سرٹیفیکیشن کے نظام میں جاری اصلاحات میں تیزی لائی جائے اور اعلیٰ معیار کے بیجوں کے فروغ کے حوالے سے مؤثر لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

وزیراعظم نے زرعی شعبے کے حوالے سے جامع ریگولیٹری فریم ورک ترتیب دینے کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر