Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 54ویں کانووکیشن، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی شرکت

Now Reading:

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 54ویں کانووکیشن، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی شرکت
نیول چیف نے کورس مکمل کرنے والے تمام افسران کو مبارکباد پیش کی

پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 54ویں کانووکیشن کی باوقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق اس پروقار تقریب کے موقع پر 118 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، جن میں 44 افسران کا تعلق دوست ممالک سے تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے موجودہ جیو اسٹریٹیجک حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے، اور اس کے اثرات سمندری سلامتی پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی اس تبدیلی کا واضح ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: ہمیشہ امن کو ترجیح دی، اگر جنگ چاہیے تو پھر جنگ ہی سہی؛ آئی ایس پی آر

Advertisement

ایڈمرل نوید اشرف نے اس بات پر زور دیا کہ غیر ریاستی عناصر اور غیر روایتی جنگی طریقہ کار نے موجودہ سیکیورٹی منظرنامے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، جس کے پیش نظر روایتی عسکری حکمت عملیوں میں بنیادی نوعیت کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔

نیول چیف نے کورس مکمل کرنے والے تمام افسران کو مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ وہ نہ صرف ملکی دفاع بلکہ بین الاقوامی سیکیورٹی کے میدان میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیاب گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر اعلیٰ عسکری حکام، سول معززین، کورس ممبران کے اہل خانہ اور بین الاقوامی مہمانوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جس نے تقریب کو ایک شاندار اور یادگار موقع بنا دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسحاق ڈار پاک-یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس میں شرکت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں کی کھل کر مذمت کردی
موٹروے پر انوکھا واقعہ: شہری نماز کے بعد بیوی کو سروس ایریا میں بھول گیا
محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے پاکستان علماء کونسل کا ضابطہ اخلاق جاری
امریکا، ایران اور اسرائیل کی جنگ میں کود چکا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
بجٹ 2025-26؛ صنعت، کسان اور تنخواہ دار طبقے کے لیے نئے اعلانات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر