
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ایران کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے آذربائیجان پہنچ گئے ہیں۔
مہرآباد ائیر پورٹ تہران پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔
وزیرِ اعظم نے اپنے ایران کے دورے کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ساتھ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں پاکستان ایران تعلقات بالخصوص تجارت اور علاقائی روابط کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، دورہ کرکے دلی مسرت ہوئی، وزیراعظم
ملاقاتوں میں علاقائی امور پر گفتگو اور بھارت کی پاکستان پر مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی خطے میں امن کی کوششوں کو سراہا گیا، دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کی مضبوطی کے علاوہ غزہ میں جاری صہیونی ظلم و جبر کی فوری روک تھام اور پائیدار و دیرپا جنگ بندی پر گفتگو ملاقاتوں کا حصہ رہی۔
وزیرِاعظم اپنا دو طرفہ دورہء ایران مکمل کرکے آذری صدر کی دعوت پر آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔
ترکیہ اور ایران کے بعد وزیرِ اعظم اپنے چار ملکوں کے دورے کے تیسرے مرحلے کیلئے آذربائیجان جا رہے ہیں جبکہ اس کے بعد وزیرِاعظم تاجکستان جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News