Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں منشیات فروشوں اور کیمیکل ملا دودھ کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Now Reading:

سندھ میں منشیات فروشوں اور کیمیکل ملا دودھ کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں منشیات فروشوں اور کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کراچی: فریال تالپور کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی رسد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور کیمیکل زدہ دودھ کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں منشیات کی روک تھام، آن لائن منشیات کی فروخت، تعلیمی اداروں میں نشہ آور اشیاء کی رسائی، دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن، افیون کی کاشت کی روک تھام اور کیمیکل ملا دودھ کی فروخت جیسے سنگین معاملات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں اراکین سندھ اسمبلی اور کمیٹی کے اراکین سیما آغا، سہیل انور سیال، شام سندر، سعدیہ جاوید، خرم کریم سومرو، محمد قاسم، محمد فاروق، سجاد علی، شارق جمال، ایم پی اے بیرسٹر شیراز شوکت، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون، سندھ کے تمام ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز شریک ہوئے۔

فریال تالپور نے اجلاس میں پولیس کی منشیات کے خلاف کارکردگی سے متعلق سوالات اٹھائے اور صوبہ بھر میں منظم اور مربوط کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کو مثالی سزائیں دی جائیں اور اس حوالے سے مقدمات میں سزاؤں کا ڈیٹا بھی پیش کیا جائے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ منشیات فروش نہ صرف معاشرے کو جرائم کی آماج گاہ بناتے ہیں بلکہ آئندہ نسلوں کو بھی مجرمانہ سوچ کی طرف دھکیلتے ہیں، اس لیے ان کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں۔

Advertisement

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف 28 مقدمات درج کیے گئے جن میں 33 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی عرصے میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی رسد سے متعلق 83 مقدمات درج ہوئے جن میں 81 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مربوط کارروائی ان کی اولین ترجیح ہے اور ضلعی، زونل اور رینج سطح کے سینئر افسران کو اس سلسلے میں مسلسل ہدایات دی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم کا خاتمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

فریال تالپور نے تمام ایس ایس پیز کو ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کے خلاف اقدامات کی رپورٹس باقاعدگی سے پیش کی جائیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ صوبائی سطح پر فوڈ ڈیلیوری سروسز کو ڈیجیٹل نظام میں لایا جائے تاکہ مؤثر نگرانی ممکن ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے رپورٹ طلب کی کہ منشیات کس ذریعے سے اور کیسے نجی تعلیمی اداروں تک پہنچتی ہیں۔

انہوں نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو حکم دیا کہ نجی تعلیمی اداروں کے منتظمین سے رابطہ کرکے ایک حکمتِ عملی تیار کی جائے تاکہ منشیات کی ترسیل مکمل طور پر روکی جا سکے۔

وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے اس موقع پر کہا کہ فریال تالپور گزشتہ تین برسوں سے منشیات فروشوں کے خلاف سنجیدہ کوششیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نجی تعلیمی اداروں سے روابط قائم کرنے کے لیے اراکین اسمبلی اور پولیس افسران پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔

Advertisement

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ رواں سال اب تک کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 39 دہشت گرد گرفتار کیے جاچکے ہیں جب کہ 4 دہشت گرد پولیس مقابلوں میں مارے گئے۔

فریال تالپور نے صوبے میں افیون کی کاشت کی روک تھام کے لیے بھی مؤثر اقدامات کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی انہوں نے کراچی کے میئر اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کو حکم دیا کہ کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے والے بڑے سپلائرز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے جب کہ اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تشویشناک خبر، بڑی صنعتوں کی پیداوار 11 ماہ میں گراوٹ کا شکار، ادارہ شماریات
پنجاب بھر میں آندھی اور بارش کے باعث حادثات، 10 افراد جاں بحق، 92 زخمی
صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ایوانِ صدر میں ملاقات، اہم قومی امور پر تبادلۂ خیال
کسی صورت ظالمانہ ٹیکسز قبول نہیں کریں گے، تاجر رہنماؤں کا دوٹوک مؤقف
بِٹ کوائن نے نئی تاریخ رقم کر دی، قیمت جان کر آپ حیران ہو جائیں گے
انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر