Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی یوم معرکہ حق منانے کا اعلان، شہداء کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان

Now Reading:

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی یوم معرکہ حق منانے کا اعلان، شہداء کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان
یہ دن ہمارے بہادر شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 10 مئی کو “یوم معرکہ حق” کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے، جو ہر سال جوش و خروش اور ملی وحدت کے ساتھ منایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ یوم معرکہ حق پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے، جنہوں نے دشمن کے خلاف جرات مندانہ کارروائیاں کرکے ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمارے بہادر فوجیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے پاکستان کے سر کو فخر سے بلند کر دیا ہے اور قوم کو اپنی افواج پر مکمل اعتماد ہے.

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ 16 مئی کو یوم تشکر کے سلسلے میں خصوصی نفل عبادات کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہو کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ آپریشن مکمل، معرکہ حق کا نام دیدیا گیا، آئی ایس پی آر

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمارے بہادر شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے اور ہم ان کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

مزید برآں وزیراعظم نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والے فوجیوں اور شہریوں کے اہل خانہ کے لیے شہداء پیکج کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ گھروں اور شہید مساجد کی تعمیر کا عمل بھی وفاقی حکومت کی جانب سے کیا جائے گا تاکہ ان کی تکالیف کو کم کیا جا سکے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بھارت کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد متاثرہ علاقوں کی بحالی اور ترقی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے کمی منظور
پنجاب اسمبلی میں گھڑی چوری کا معاملہ حل، حکومتی رکن نے الزام واپس لے لیا
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک، دو جوان شہید
شہبازشریف کامحمد بن سلمان کوفون،سعودی سلامتی کے تحفظ کیلئے غیرمتزلزل حمایت کااعادہ
شہید میجر سیدمعیز عباس کون تھے؟ کون سا اہم کارنامہ انجام دیا؟
حکومتِ پاکستان کا کسانوں کے لیے ڈیجیٹل قرضوں کا اجراء
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر