Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی سن لے، بلوچستان پاکستان کا ہراول دستہ ہے، سرفراز بگٹی کا دوٹوک اعلان

Now Reading:

مودی سن لے، بلوچستان پاکستان کا ہراول دستہ ہے، سرفراز بگٹی کا دوٹوک اعلان
کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) دراصل بھارت کی پراکسی ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے دشمن بھارت کے تکبر کو خاک میں ملا کر ثابت کیا ہے کہ ریاستی طاقت کے سامنے دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا ہراول دستہ ہے اور یہاں کے عوام اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے علی مدد جتک کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا نہ صرف بزدلانہ حرکت ہے بلکہ بلوچ روایات کے بھی سراسر منافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا نہ بلوچستان سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ بلوچ قوم کے نمائندہ ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیر اعلیٰ بلوچستان کی EO-1 سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد

Advertisement

انہوں نے واضح کیا کہ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) دراصل بھارت کی پراکسی ہے، جو بیرونی ایجنڈے کے تحت ریاست پاکستان کے خلاف سرگرم ہے۔

سرفراز بگٹی کے مطابق، بلوچستان میں معصوم شہریوں اور مسافروں کو نشانہ بنانا دشمن کی ناکام کوشش ہے، جو عوام کے حوصلے پست کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگرد عناصر ریاست کی طاقت کے سامنے ٹھہر نہیں سکتے، اور ان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور امن و استحکام کے خلاف کسی بھی سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے متحد ہے، اور بلوچستان کے عوام ہمیشہ قومی سلامتی کے مفاد میں ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران اسرائیل جنگ کے براہ راست اثرات پاکستان تک آن پہنچے
بجلی کا بم گرانے کی تیاری: بجلی کے بلوں میں سرچارج کی حد 10فیصد سے بڑھانے کی منظوری
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری؛ پی ٹی اے کا مفت انٹرنیٹ اور منٹس کا اعلان
میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے، مریم نواز
بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل
پاک-ازبک وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو؛ دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر