Advertisement

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب؛ کراچی میں بھارتی ڈرون مار گرایا

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب؛ کراچی میں بھارتی ڈرون مار گرایا

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کراچی میں ڈرون مارگرایا۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کی حدود میں بزدلانہ کاروائیاں جاری ہیں اور اب تک اسرئیلی ساختہ 25 ڈرونز  کو مار کر گرایا جاچکا ہے۔

اسی طرح کراچی گلشن حدید لنک روڈ کے قریب ڈرون گرنے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔

Advertisement

پولیس نے جائے وقوعہ سے دھاتی ٹکڑے جمع کرنے شروع کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی خلاف ورزی، پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاکستان کا منہ توڑ جواب

واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کر کے کشیدگی میں خطرناک اضافہ کیا تھا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے۔

بھارتی حملے کے فوراً بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے اور تین رافیل مار گرائے، اس کے ساتھ ساتھ دشمن کے ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

Advertisement

بعد ازاں عسکری و سیاسی قیادت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ یہ ردعمل صرف ابتدائی دفاعی اقدام تھا اور اصل جواب ابھی باقی ہے، تاہم وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کو مکمل اختیار دے دیا کہ وہ وقت، جگہ اور دستیاب وسائل کا تعین خود کریں اور بھرپور جوابی کارروائی کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version