
کراچی: انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے مطابق اب سندھ میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی اسناد کی تصدیق آن لائن ہو گی، جس کے لیے نوٹفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔
انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹفیکشن کے مطابق بورڈ سے سیل بند اسناد کے لفافے ناقابل قبول ہوں گے، جبکہ سندھ کے تمام بورڈز کو آئی بی سی سی سے لنک ہونا ہو گا۔
آئی بی سی سی نے کہا کہ سندھ میں میٹرک بورڈ کراچی، تعلیمی بورڈ سکھر اور ضیاالدین بورڈ میں آن لائن تصدیق ہو رہی ہے، سندھ کے باقی بورڈز بھی جلد از جلد اپنا ڈیٹا آن لائن کریں، تیس مئی 2025 کے بعد سیل بند لفافے قابل قبول نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News