
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف وفد) کی جانب سے آئندہ بجٹ اخراجات پر صوبوں سے ورچوئلی بات چیت جاری ہے جس میں نئے مطالبات سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ، بلوچستان سمیت صوبائی حکومتوں سے آئندہ بجٹ کے اخراجات پر مذاکرات ہوئے جس میں آئی ایم ایف نے یکم جولائی سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس لگانے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈ خود اکٹھے کرنے کا مطالبہ کردیا۔
آئی ایم ایف نے صوبوں کو ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کرنے کیلئے وفاق پر انحصار ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا ریونیو میں اضافے کیلئے معیشت کو دستاویزی بنانے پر زور
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ کیساتھ زرعی آمدن پر انکم ٹیکس جمع کرنے پر کوئی چھوٹ نہیں ہو گی، تاہم رواں مالی سال کیلئے آئی ایم ایف وفاق اور صوبوں کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر صوبوں نے آئندہ مالی سال سرپلس کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف وفد بجٹ پر مذاکرات کیلئے کل پہنچ جائے گا، جس کے لیے شیڈول طے پا گیا ہے، جبکہ وفد اپنے دورے کے دوران وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن، ایف بی آر، اور اسٹیٹ بینک حکام سے بات کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News