
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جشن فتح ریلی پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کی حالیہ کامیابی پر جہاں ملک بھر میں جشن منایا جارہا ہے، وہی بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی جشن فتح ریلیوں اور جسلہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق آج 14 مئی بروز بدھ کو کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایم پی اے علی مدد جتک کی ریلی پر حملہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی کامیابی پر ملک بھر میں اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں
پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے منیر مینگل روڈ کے قریب دستی بم اور فائرنگ کی گئی، حملے میں 10 افراد زخمی ہوئے جب کہ ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک شخص دم توڑ گیا ہے جب کہ مزید زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News