Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ کے امن مشن ڈے پر پاکستان کی خدمات قابلِ تحسین قرار

Now Reading:

اقوام متحدہ کے امن مشن ڈے پر پاکستان کی خدمات قابلِ تحسین قرار
اقوام متحدہ کے امن مشن ڈے پر پاکستان کی خدمات قابلِ تحسین قرار

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی خدمات قابلِ تحسین ہے۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں امن و سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کے کردار اور پاکستانی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر اُن بے شمار قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جو اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں نے عالمی امن کے قیام کے لیے دیں۔

شہباز شریف نے اس دن کو ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال دنیا کے قیام کے عزم کی تجدید کا موقع قرار دیا اور بتایا کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران پاکستان کے 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد اہلکاروں نے اقوام متحدہ کے 48 مختلف مشنز میں خدمات انجام دیں، جن میں 181 اہلکار عالمی امن کے لیے جان کا نذرانہ دے چکے ہیں۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی امن فوج کو درپیش چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی، جن میں یکطرفہ پالیسیوں کا فروغ، مالی وسائل کی کمی، امن اہلکاروں کو درپیش سیکیورٹی خطرات، غلط معلومات کی بنیاد پر منفی پروپیگنڈا اور جدید ٹیکنالوجیز کے غیر متوقع اثرات شامل ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ دن ان چیلنجز کے حل کی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے کا بھی موقع ہے۔

Advertisement

شہباز شریف نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کی امن پالیسیوں کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرے اور ان مشنز کو درپیش جدید چیلنجز کے مطابق ڈھالنے کی کوششوں کو دوگنا کرے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کوششوں کے تحت پاکستان نے رواں سال 15-16 اپریل کو جمہوریہ کوریا کے ساتھ اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کی میزبانی کی، جس کا موضوع “ایک محفوظ اور زیادہ مؤثر امن کی طرف: ٹیکنالوجی کا استعمال اور مربوط نقطہ نظر” تھا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے قدیم ترین مشن “UNMOGIP” کا میزبان بھی ہے، جو جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی نگرانی کرتا ہے۔

انہوں نے خطے میں حالیہ کشیدگی کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور UNMOGIP کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت قرار دیا۔

آخر میں انہوں نے بطور ایک نمایاں فوجی تعاون فراہم کرنے والے ملک اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے، عالمی امن کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت اور شراکت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم
پاکستان و ناسپتی مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کا ملک بھر کی گھی ملیں بند کرنے کا اعلان
وزیراعظم نے چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی
آزاد کشمیر انتخابات: وزیراعظم نے سیاسی روابط کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1 لاکھ 38 ہزار کی سطح عبور کر گیا
شہر قائد میں بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر