Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اوربھارت نے فوری سیز فائر پراتفاق کیا ہے، نائب وزیراعظم

Now Reading:

پاکستان اوربھارت نے فوری سیز فائر پراتفاق کیا ہے، نائب وزیراعظم
شنگھائی وزرائے خارجہ کونسل کااجلاس آج سے شروع

اسحٰاق ڈار / فائل فوٹو

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری سیز فائر پر اتفاق کرلیا ہے۔

نائب وزیراعظم نے بتایا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے کچھ دیر بعد باضابطہ پریس ریلیز جاری کی جائے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں بھرپور کردار ادا کیا اور قومی خودمختاری و سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیز فائر سے قبل دونوں جانب سے محدود نوعیت کے ملٹری آپریشنز بھی ہوئے لیکن مختلف ممالک کی کوششوں اور پاکستان کی سنجیدہ سفارت کاری کے نتیجے میں سیز فائر ممکن ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بڑی کامیابی، بھارت گھٹنے ٹیکنےپرمجبور

Advertisement

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور حالیہ کشیدگی کے دوران بھی وہی پالیسی برقرار رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر دونوں ممالک میں اتفاق نہ ہوتا تو صورتحال مزید خراب ہوسکتی تھی۔

اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے کردار کو اس معاہدے میں کلیدی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں کی قیادت اور حکمت عملی نے سیز فائر کی راہ ہموار کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
تشویشناک خبر، بڑی صنعتوں کی پیداوار 11 ماہ میں گراوٹ کا شکار، ادارہ شماریات
پنجاب بھر میں آندھی اور بارش کے باعث حادثات، 10 افراد جاں بحق، 92 زخمی
صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ایوانِ صدر میں ملاقات، اہم قومی امور پر تبادلۂ خیال
کسی صورت ظالمانہ ٹیکسز قبول نہیں کریں گے، تاجر رہنماؤں کا دوٹوک مؤقف
بِٹ کوائن نے نئی تاریخ رقم کر دی، قیمت جان کر آپ حیران ہو جائیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر