
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت کے لیے دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
ڈیوڈ لیمی آج وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ صدر آصف زرداری اور عسکری قیادت سے بھی ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صدرمملکت اور وزیراعظم کا یوم تشکر کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام
برطانوی وزیر خارجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کے ایجنڈا اور سیز فائر پر عملدرآمد موثر بنانے پر بات چیت کریں گے، اس کے علاوہ پاک بھارت جامع مذاکرات کے لیے نیوٹرل وینیو پر بھی مشاورت کریں گے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وزراء خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News