Advertisement
Advertisement
Advertisement

دشمن کی جارحیت کا شکار 7 سالہ شہید ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ میں آرمی چیف سمیت صدر و وزیرِاعظم کی شرکت

Now Reading:

دشمن کی جارحیت کا شکار 7 سالہ شہید ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ میں آرمی چیف سمیت صدر و وزیرِاعظم کی شرکت
بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے 7 سالہ ارتضیٰ عباس رضوی لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے صاحبزادے تھے

دشمن کی جارحیت کا شکار 7 سالہ شہید ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ میں آرمی چیف سمیت صدر و وزیرِاعظم کے علاوہ دیگر اعلیٰ عسکری اور حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے علاقے دوارانڈی میں بھارت کی بلااشتعال اور بزدلانہ سرحد پار فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے 7 سالہ ارتضیٰ عباس طوری، جو کہ لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے صاحبزادے تھے، کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد میں نہایت رقت انگیز ماحول میں ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری)، صدرِ مملکت جناب آصف علی زرداری، وزیرِاعظم جناب محمد شہباز شریف، نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سمیت بڑی تعداد میں سینئر حاضر سروس و ریٹائرڈ عسکری افسران، حکومتی و سول اہلکاروں، سپاہیوں اور شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی افواج کی بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں، خواتین اور بزرگوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت کا جارحانہ رویہ اور تکبر پر مبنی ذہنیت نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔

Advertisement

صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج دشمن کے ہر محاذ پر بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہیں۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان کی جانب سے فیصلہ کن ردِعمل دیا جائے گا۔

نمازِ جنازہ کے اختتام پر صدر اور وزیرِاعظم نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس ظلم و جارحیت کا نشانہ بننے والے معصوم شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مون سون کا چوتھا اسپیل؛ سینٹرل کے بعد جنوبی پنجاب بھی متاثر ہونے کا خدشہ
لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات
پاکپتن، 20 معصوم بچوں کی موت پر 'پیسوں' سے انصاف خرید لیا گیا
پاکستانی برآمدات میں 4.45 فیصد اضافہ، ٹیکسٹائل اور پیٹرولیم شعبے نمایاں رہے
پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں 2.1 ارب ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار تشکر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر