Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے دورے پر روانہ

Now Reading:

وزیر اعظم چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے دورے پر روانہ
وزیر اعظم چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے دورے پر روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے، انکے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے اہم دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، ان دوروں کا مقصد دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر ان ممالک کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم ان ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ تعلقات، معاشی تعاون، علاقائی سیکیورٹی اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

اس سفارتی دورے کو خطے میں اعتماد سازی اور تعاون بڑھانے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی گلیشیئرز سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں وہ ماحولیاتی تبدیلی، پانی کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے موضوعات پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور وزیراعظم کے آئندہ دورہ آذربائیجان پر گفتگو کی گئی۔

Advertisement

دفتر خارجہ کے مطابق ان سفارتی روابط کا مقصد خطے میں تعاون، ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چھوٹے کسانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم
پاکستان و ناسپتی مینوفیکچرر ایسوسی ایشن کا ملک بھر کی گھی ملیں بند کرنے کا اعلان
وزیراعظم نے چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی
آزاد کشمیر انتخابات: وزیراعظم نے سیاسی روابط کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی
پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1 لاکھ 38 ہزار کی سطح عبور کر گیا
شہر قائد میں بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر