
پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف، جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے پر ملک کی اہم شخصیات نے ان کو مبارکباد دی۔
صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، وفاقی وزرا، اسپیکر قومی اسمبلی، اور دیگر اہم رہنماؤں نے جنرل عاصم منیر کو اس اعلیٰ فوجی اعزاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
صدر پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت کا عکاس ہے۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل کا خطاب ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، جنرل عاصم منیر
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے کو پاکستان کی افواج کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف افواج کا مورال بلند ہوگا، بلکہ جنرل عاصم منیر کی جرات اور بہادری کے اعتراف میں یہ ترقی انتہائی قابل ستائش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے دشمن کو شکست دی، اور ان کی قیادت میں پاک فوج نے معرکہ حق میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ جنرل عاصم منیر نے اپنی محنت، صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ معرکہ حق کی شاندار فتح کے بعد یہ ترقی ان کا حق تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں فیلڈ مارشل کے اعزاز کی تاریخ، ایک جائزہ
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی، اور میں پُر یقین ہوں کہ ان کی قیادت میں پاک فوج مزید نئی بلندیوں تک پہنچے گی۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نے بھی جنرل عاصم منیر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز بلاشبہ ان کی لازوال خدمات کے اعتراف میں پوری قوم کی طرف سے دیا گیا ہے، اور جنرل عاصم منیر نے ثابت کیا ہے کہ وہ اس اعزاز کے حقیقی حقدار ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مزید کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تسلیم کر رہی ہے۔
ہماری افواج نے آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی مہارت اور پیشہ ورانہ لگن سے دشمن کو شکست دی اور ملک کا نام دنیا بھر میں سرفخر سے بلند کیا۔
انہوں نے اس موقع پر معرکہ حق کے شہداء اور غازیوں کے لیے اعلیٰ سرکاری ایوارڈز دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا، اور کہا کہ “ہمارے شہداء اور غازی ہمارے حقیقی ہیروز ہیں، اور ان کی قربانیاں کبھی نہیں بھلائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News