
اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کر دی ہے، تاہم یہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کی جاچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق قرض کی یہ قسط آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کا حصہ ہے، جس کی منظوری 9 مئی کو ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔
اس رقم کو 16 مئی کو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ظاہر کیا جائے گا، جس سے مجموعی ذخائر میں اضافہ متوقع ہے۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اپنا پہلا جائزہ 09 مئی 2025 ءکو منعقدہ اجلاس میں مکمل کیا، جائزہ مکمل کرنے کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر کے اجرا کی منظوری دی۔
مزید پڑھیں؛ 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری
اسٹیٹ بینک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 13 مئی کو 760 ملین ایس ڈی آر (1023ملین ڈالر) موصول ہوگئے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے قسط کی منتقلی پاکستان کے لیے اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے بلکہ بیرونی مالیاتی اعتماد کو بھی تقویت ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News