Advertisement
Advertisement
Advertisement

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال

Now Reading:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات؛ اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر برائے بین الاقوامی امور لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور سیاسی روابط کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے چین کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

چینی وزیر لیو جیان چاؤ نے ملاقات کے دوران کہا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور موسمی تبدیلیوں سے بے نیاز ہے، دونوں ممالک اسٹریٹیجک شراکت دار اور “برادرانِ آہن” ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں جنوبی ایشیا میں نئی سفارتی ہلچل، اسحاق ڈار کا چین کا اہم دورہ

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ ترجیح دیتا رہے گا اور باہمی اعتماد کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ دوطرفہ تعلقات کو عوامی سطح پر مزید گہرا کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسحاق ڈار پاک-یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس میں شرکت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں کی کھل کر مذمت کردی
موٹروے پر انوکھا واقعہ: شہری نماز کے بعد بیوی کو سروس ایریا میں بھول گیا
محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے پاکستان علماء کونسل کا ضابطہ اخلاق جاری
امریکا، ایران اور اسرائیل کی جنگ میں کود چکا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
بجٹ 2025-26؛ صنعت، کسان اور تنخواہ دار طبقے کے لیے نئے اعلانات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر