
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید الاضحیٰ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مویشی منڈیوں میں سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا بھی حکم دے دیا۔
اس کے علاوہ لاہور، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ، ہر شہر میں ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بسوں کی ونڈ اسکرین پر کرائے نامے، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کی ہدایت بھی دی گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتے کو منائی جائے گی
وزیراعلیٰ نے زائد کرائے واپس کرانے اور وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے صوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح پر صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ اور متواتر رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔
مریم نواز نے لائیو اسٹاک حکام کو مویشی منڈیوں میں موجودگی یقینی بنانے، انتظامیہ اور پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی بھی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News