
کراچی: اطالوی بحریہ کا جنگی جہاز ’’آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا‘‘ تین روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اطالوی بحری جہاز ’’آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا‘‘ کی کراچی آمد پر پاک بحریہ کے افسران اور پاکستان میں تعینات اطالوی سفیر نے پرتپاک استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاک بحریہ اور اطالوی بحریہ کے مابین دو طرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ آپریشنز میں ہم آہنگی بڑھانے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کا جنگی بحری جہاز ٹی سی جی بیویوک آدا کراچی پہنچ گیا
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دورے کے دوران دونوں ممالک کی بحری افواج کے اہلکاروں کے درمیان پیشہ ورانہ ملاقاتیں، تبادلۂ خیالات اور مختلف سطحوں پر مشترکہ مشقیں منعقد کی جائیں گی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اطالوی بحری جہازوں کی پاکستان آمد نہ صرف دونوں ممالک کے مستحکم دو طرفہ تعلقات کی عکاس ہے بلکہ خاص طور پر بحری تعاون میں بتدریج وسعت کی علامت بھی ہے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاک بحریہ عالمی سطح پر بحری افواج کے ساتھ مضبوط، دیرپا اور فعال تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News