Advertisement
Advertisement
Advertisement

بدعنوانی، غفلت اور عوامی نقصان؛ ڈی ایم اے کا اے جے سی ایل کے ساتھ پارکنگ معاہدہ منسوخ

Now Reading:

بدعنوانی، غفلت اور عوامی نقصان؛ ڈی ایم اے کا اے جے سی ایل کے ساتھ پارکنگ معاہدہ منسوخ
بدعنوانی، غفلت اور عوامی نقصان؛ ڈی ایم اے کا اے جے سی ایل کے ساتھ پارکنگ معاہدہ منسوخ

اسلام آباد: بدعنوانی، غفلت اور عوامی نقصان پر فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایم اے نے اے جے سی ایل کے ساتھ پارکنگ معاہدہ منسوخ کردیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے) نے اسلام آباد میں پارکنگ کے حوالے سے اے جے سی ایل کمپنی کے ساتھ ہونے والا معاہدہ فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔

معاہدے کی منسوخی کی وجوہات میں سنگین مالی بے ضابطگیاں، بدانتظامی اور عوامی مفاد کو نقصان پہنچانا شامل ہے۔

ڈی ایم اے کے مطابق اے جے سی ایل نے معاہدے کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی کی۔ کسی بھی پارکنگ سائٹ پر داخلے و اخراج کے لیے ڈیجیٹل بیرئیرز نصب نہیں کیے گئے جو شفافیت اور نگرانی کے لیے لازمی تھے۔

ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پارکنگ فیس کی وصولی مکمل طور پر کیش میں کی گئی جب کہ ڈی ایم اے کے ساتھ کسی قسم کا مستند مالیاتی ریکارڈ شیئر نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ اسکریچ کارڈز کا بار بار استعمال سامنے آیا جس سے سرکاری خزانے کو شدید نقصان پہنچا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے کسی بینکنگ چینل کے ذریعے ادائیگی یا ٹریکنگ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔ آمدن کا ریکارڈ دو سے تین دن کی تاخیر سے اپڈیٹ کیا جاتا رہا جو شفافیت کے تقاضوں کے خلاف تھا۔

Advertisement

کمپنی نے نہ تو معاہدے کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے لگائے اور نہ ہی سیکیورٹی فراہم کی جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں چوری ہوئیں۔ پولیس اسٹیشن انڈسٹریل ایریا میں AJCL کے خلاف گاڑیوں کی چوری کے کم از کم 8 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔

معاہدے کی منسوخی پر اے جی سی سیل نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے جس پر ڈی ایم اے نے قانونی ماہرین کی خدمات حاصل کرکے عدالت میں مؤقف پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب معاہدہ منسوخ ہونے کے بعد ڈی ایم اے نے پارکنگ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق آمدن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
طوفانی بارشیں: ملک بھر کے شہروں میں سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: بغیر مناسب مہلت دیے ایف بی آر کا ٹیکس ریکوری نوٹس غیر قانونی قرار
وزیراعظم سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
جن کی کارکردگی صفر بٹا صفر ہے وہ نمبرپلیٹ پر سیاست کررہے ہیں، شرجیل میمن
پنجاب کے شہروں میں آج بھی بادل برسیں گے۔ پی ڈی ایم اے
علی پور: مدرسے کے 2 اساتذہ کی 4 کم عمر طلباء سے بدفعلی کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر