
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے تحریری رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ اس فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے واضح ہدایت دی ہے کہ رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائے، جس کی روشنی میں تنخواہوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بجٹ تجاویز منظور؛ تنخواہوں میں 10 فیصد اور پینشن میں ساڑھے 7 فیصد اضافے کی منظوری
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے سینئر رکن اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمانی عہدیداروں کی بھاری تنخواہوں کو “مالی فحاشی” قرار دیتے ہوئے اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر دفاع نے ہی وزیراعظم کی توجہ اس حساس مسئلے کی جانب مبذول کروائی اور ان سے اس پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
مزید برآں وزیراعظم کو ان تنخواہوں کے حوالے سے عوامی ردعمل اور میڈیا میں اٹھنے والے سوالات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News