
شہید میجر سیدمعیز عباس / فائل فوٹو
شہید میجر سیدمعیز عباس کون تھے؟ ملک کےلئے کون سا اہم کارنامہ انجام دیاتھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر سید معیز عباس انتہائی بہادر تھے۔
انہوں نے 2019 میں بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کوزندہ گرفتارکیاتھا۔
میجر سید معیز عباس نے ایک انٹریو میں بتایا تھاکہ ہماری پوری کوشش تھی ابھینندن کو زندہ گرفتار کریں۔
انہوں نے کہاجیسے ہی ہم اس تک پہچنے توابھینندن اپنا آفیشل تعارف کروایا،مجھ سے کہا میں ہتھیار ڈالتاہوں،جس پر ہم نے اسے مشتعل افراد سے بچایا۔
میجر معیز عباس نے کہاتھا ابھینندن کو زندہ پکڑنا ضروری تھا، ورنہ بھارت اور بھارتی میڈیاکوالزامات کاموقع مل سکتاتھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News