
کراچی: سندھ پولیس میں ایس ایچ اوز کی تقرری و تبادلے کے لیے نیا ضابطہ جاری کردیا گیا۔
جاری کردی نئے ضابطے کے مطابق اہل افسران کی تعیناتی کے لیے میرٹ اور شفافیت کو بنیاد بنایا گیا، جبکہ ایس ایچ او کا تقرر صرف اپر اسکول کورس پاس افسران میں سے ہوگا۔
ضابطے میں کہا گیا کہ کرپشن، بدعنوانی، یا سنگین مقدمات کا سامنا کرنے والے افسران کو نااہل قرار دے دیاگیا، جبکہ ایس ایچ او کی تقرری کا اختیار ضلعی ایس ایس پی کو دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس میں اعلیٰ افسران کے تقرر اور تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
ہر ایس ایچ او کی مدت تعیناتی کم از کم ایک سال مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ایس ایچ او کی اپنے آبائی ضلع میں پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم پوسٹنگ صرف آئی جی کی منظوری سے ممکن ہوگی۔
ضابطے میں بتایا گیا کہ ایس ایچ او کی تقرری کے لیے کمیٹی رینج ڈی آئی جی اور ضلعی ایس ایس پی پر مشتمل ہوگی، ناقص کارکردگی، بدعنوانی، یا جسمانی معذوری پر قبل از وقت تبادلہ ممکن، جبکہ ناقض کارکردگی پر ہٹایا گیا ایس ایچ او ایک سال تک دوبارہ تعینات نہیں ہوسکے گا۔
ایس ایچ او کو ذاتی مجبوری کی بنیاد پر تبادلے کی اجازت مل سکتی ہے، تحقیقات یا کورس کے باعث تیس دن سے زائد غیر حاضری پر بھی تبادلہ ممکن ہے، تین سال کی مدت پوری کیے بغیر کسی ایس ایچ او کو اسی تھانے میں دوبارہ تعیناتی کی اجازت نہیں ہوگی۔
ضابطے کے مطابق سبکدوش ایس ایچ او پولیس اسٹیشن کا مکمل ریکارڈ اور سامان جانشین کو حوالے کرنے کا پابند ہوگا، ٹریننگ برانچ اور اسٹیبلشمنٹ افسران کی استعداد بڑھانے کے لیے کورسز کروائیں گے۔
ضابطہ میں کہا گیا کہ تمام اضلاع اور زونز میں یہ ایس او پی فوری نافذ العمل ہوگی، کوئی افسر ایس او پی کو جواز بنا کر کسی مخصوص پوسٹنگ کا حق نہیں مانگ سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News