
اسلام آباد: ایران میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز آج صبح اشگ آباد سے اسلام آباد پہنچ گئی۔
پرواز پی کے 9552 کے ذریعے 107 مسافروں کو بحفاظت وطن واپس لایا گیا۔
ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث ان پاکستانیوں نے ایران سے زمینی راستے کے ذریعے ترکمانستان کے دارالحکومت اشگ آباد کا سفر کیا، جہاں سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز نے انہیں لے کر وطن واپسی ممکن بنائی۔
مزید پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر پھر حملہ، امریکی بحریہ خلیج فارس منتقل ہونا شروع،فضائیہ بھی الرٹ
اس کامیاب آپریشن میں تہران اور اشگ آباد میں پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا، تاہم قومی ایئر لائن کی یہ پرواز حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر روانہ کی گئی تھی۔
مسافروں نے اس بروقت اقدام پر حکومتِ پاکستان اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ان کی وطن واپسی یقینی بنانا ایک قابلِ تحسین قدم ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کا مشکل حالات میں اپنی خدمات پیش کرنا ادارے کی دہائیوں پر محیط روایت کا تسلسل ہے اور پی آئی اے ہمیشہ ملک و قوم کے مفادات کو مقدم رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News