
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہبازشریف/ فائل فوٹو
شہبازشریف کامحمد بن سلمان کوفون،سعودی سلامتی کے تحفظ کیلئے غیرمتزلزل حمایت اور مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کے قیام کےلئے ہمہ وقت سرگرم رہنے کا اعادہ کیاہے۔
دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ و خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان علاقائی کشیدگی میں فوری کمی کی مکمل حمایت کرتاہے۔ان کاکہناتھاکہ ساتھ ہی اس کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کابھی حامی ہے۔
شہبازشریف نے سعودی عرب کی خودمختاری وعلاقائی سالمیت کیلیے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کااعادہ کیا۔
وزیراعظم نے ولی عہدمحمد بن سلمان کی خطے میں امن کی بحالی کیلئے کوششوں پرخراج تحسین کیا۔
ان کا کہناتھاکہ امن کی یہ کوششیں امتِ مسلمہ کے رہنما کے طور پر ان کی نمایاں حیثیت کی عکاس ہیں۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلیفون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور حمایت کو سراہا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے حالیہ تنازع کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔
دریں اثنا ان کاکہناتھاکہ سعودی عرب، مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کےلئے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان کیلئے تہہ دل سے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شہبازشریف نے رواں برس حج کی کامیاب تکمیل پر شاہ سلمان اور ولی عہد کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستانی حجاج کی شاندار مہمان نوازی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان بھارت سے بامعنی مذاکرات کےلئے تیار ہے، شہبازشریف
علاوہ ازیں وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران سعودی حمایت پران کا شکریہ اداکیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت سے بامعنی مذاکرات کےلئےتیارہے۔ ان کاکہناتھاکہ جموں وکشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پربات چیت ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل ایران کشیدگی کے بعد سے وزیراعظم مختلف عالمی رہنمائوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News