
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج رات اہم ملاقات طے پا گئی ہے۔
یہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی اور ابتدائی طور پر ون آن ون ہوگی، جس کے بعد بلاول بھٹو ایک سفارتی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے مشترکہ ملاقات بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم بلاول بھٹو اور سفارتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو وزیراعظم کو حالیہ غیر ملکی دوروں، اہم بین الاقوامی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں اور سفارتی سرگرمیوں سے آگاہ کریں گے اور اپنے وفد کی کارکردگی پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال؛ وزیراعظم کا قطر اور سعودیہ کے سفیروں سے ہنگامی رابطہ
اس موقع پر بلاول بھٹو بجٹ تجاویز میں شامل سفارشات تسلیم کیے جانے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا بھی کریں گے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، معاشی چیلنجز اور خطے میں جاری ایران-اسرائیل کشیدگی اور حالیہ سیزفائر پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دونوں رہنما خطے میں قیامِ امن اور سفارتی سطح پر پاکستان کے کردار سے متعلق اہم فیصلوں پر بھی مشاورت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News