Advertisement

مذاکرات کے حوالے سے ہندوستانی حکومت کی ہچکچاہٹ معنی خیز ہے، بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹونے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاہے کہ مذاکرات کے حوالے سے ہندوستانی حکومت کی ہچکچاہٹ معنی خیز ہے۔

امریکہ کے دورے پر آئے اعلیٰ سطحی پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح امریکہ اور صدر ٹرمپ نے اس جنگ بندی  کے حوالے سے حوصلہ افزا کردار ادا کیا اسی طرح  انہیں دونوں فریقین کو جامع مذاکرات  کی میز پر لانے میں  بھی  اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے ہندوستانی حکومت کی ہچکچاہٹ معنی خیز  ہے، جنگ بندی جیسے مشکل مرحلے کے حصول پر امریکی قیادت تعریف کی مستحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر دہشت گردی کابنیادی سبب ہے، اس کاحل ضروری ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دہشت گردی پر بات کرنے کے لیے تیار ہے لیکن کشمیر کو  بنیادی تنازعے  کے طور پر میز پر لانے کی ضرورت ہے، بھارت جنوبی ایشیا میں ایک خطرناک مثال قائم کر رہا ہے  جس  کے تحت کوئی بھی ملک دہشت گردانہ حملہ ہونے کی صورت میں  جنگ چھیڑ دے۔

Advertisement

  بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ 1.7 ارب  لوگوں اور ہماری دو عظیم قوموں کی تقدیر کو بے نام، بے چہرہ، غیر ریاستی اداکاروں کے  رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا اور نہ ہی اسے اس نیو نارمل کی صورتحال سے دوچار کیا جاسکتا ہے جو بھارت مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کی روش خوش آئند ہے۔

اے ایف پی کے مطابق حالیہ پاک بھارت بحران کے  بعد  دونوں ملکوں کی جانب سے اعلیٰ قانون سازوں کو امریکہ روانہ کیا  گیا ہے تاکہ وہ اپنے حق میں رائے  ہموار کر سکیں، پاکستان نے ٹرمپ انتظامیہ کے فعال کردار کو قبول کیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے حالیہ بحران میں سفارت کاری کے حوالے سے متحرک کردارادا کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے، واشنگٹن  نے  جوہری ہتھیاروں سے لیس  فریقین  کے درمیان چار دن کی لڑائی کے بعد جنگ بندی میں کلیدی ثالث کا کردار ادا کیا۔

خبر رساں ایجنسی نے اپنے تجزیہ میں یہ کہا کہ دونوں ملکوں کے   وفود کی قیادت ان بااثر سیاستدانوں کو سونپی گئی ہے جو مغربی سامعین سے آسانی کے ساتھ بات چیت  کرنے  کی صلاحیت سے جانے جاتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدرٹرمپ نے بار بار  جوہری جنگ  کو روکنے کی بات کی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ نے ایک غیر جانبدار مقام پر دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کی سہولت کاری کا کہا  ہے۔

Advertisement

بھارت ایک طویل عرصے سے کشمیر کے فلیش پوائنٹ ہمالیائی علاقے پر بیرونی ثالثی سے انکاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version