Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومتِ پاکستان کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومتِ پاکستان کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ
حکومتِ پاکستان کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کرنے کافیصلہ

حکومتِ پاکستان نے 2026 کے نوبیل امن انعام کے لیے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو باضابطہ طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 یہ نامزدگی حالیہ پاک بھارت بحران کے دوران ان کی فیصلہ کن سفارتی مداخلت اور قائدانہ صلاحیت کے اعتراف میں کی گئی ہے۔

حکومت پاکستان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے بھارت کی بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کو دیکھا، جو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی۔ اس حملے کے نتیجے میں کئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔

حکومت پاکستان نے کہا کہ اپنے دفاع کا بنیادی حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا۔ آپریشن بنیان مرصوص نپا تلا، پرعزم فوجی رد عمل تھا، جس کا مقصد دفاعی صلاحیت کا اظہار کرنا اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنا تھا، جس میں معصوم شہریوں کو نقصان سے بچانے کی پوری کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کے حل میں دلچسپی کا اظہار

Advertisement

حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نازک موقع پر جب خطے میں کشیدگی عروج پر تھی، صدر ٹرمپ نے بہترین حکمت عملی اور شاندار ریاستی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد اور نئی دہلی دونوں کے ساتھ سفارتی رابطے استوار کیے، صدر ٹرمپ کی حکمت عملی سے تیزی سے بگڑتی صورتحال پر قابو پایا جاسکا، جس کے نتیجے میں سیز فائر ہوااور دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان ایک تباہ کن جنگ کو روکا جا سکا۔

حکومت پاکستان صدرٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی مخلصانہ پیشکش کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے، مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے، مسئلہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل ہونے تک جنوبی ایشیا میں پائیدارامن نہیں ہوگا۔

پاکستان کو امید ہے کہ ان کی مخلصانہ کوششیں نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی امن و استحکام کے لیے معاون ثابت ہوں گی، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ کے موجودہ بحران، غزہ میں جاری انسانی المیے، اور ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا اعلان، عوام سے دریائے سندھ سے دور رہنے کی اپیل  
پاک افغان میچ میں کھل کر پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہتی ہوں، ثمر بلور کا اے این پی چھوڑنے پر اظہار خیال
پی اے سی نے غیر قانونی تعمیرات کا ریکارڈ طلب کرلیا، 13 رکنی کمیٹی تشکیل
کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا،  کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری ریکارڈ
کراچی: مسلح ڈاکو سونے کے تاجرسے 3 کروڑ 98 لاکھ روپے چھین کر فرار
بلوچستان : 6 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 501 واقعات میں257 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر